نواز توہین عدالت میں سزا چاہتے ہیں، شیخ رشید

sheikhrasheedimage

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عدلیہ نے اپنا وقار بحال کرانا ہے، نواز شریف توہین عدالت میں سزا چاہتے ہیں۔

حکومتی شخصیات کوتوہین عدالت نوٹسزکےاجراءپرشیخ رشید نے اپنا ردعمل دیا ہے اور کہا ہے کہ عدلیہ نےبالاآخراپناوقاربحال کرانا ہے۔ شیخ رشید احمدکا کہنا تھا کہ  توہین عدالت کےاصل ملزم نوازشریف اور مریم نوازہیں، باقی سب تو نوازشریف کے فرنٹ مین ہیں جو ججز پر دباؤ ڈالتے ہیں۔

 شیخ رشید نے کہا کہ  نہال ہاشمی کو ایک ماہ نہیں ایک سال قید کی سزا ہونی چاہیئے تھی ، ان کا کہنا تھا کہ  نوازشریف کو علم ہےکہ اسے سزا ہوجانی ہے، عدلیہ صبر اور تحمل دکھا رہی ہے۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ  نوازشریف چاہتے ہیں کہ عدلیہ انہیں توہین عدالت میں ہی سزا دیدے ، شیخ رشید نے کہا کہ  نوازشریف اور مریم 30 مارچ سے پہلے سیاسی موت چاہتے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کو علم ہوجائے گا کہ اب دنیا میں ان  کیلئے کوئی جگہ نہیں رہی۔

loading...
loading...