نوازشوں کے باوجود عوام نے لاڈلے کو عبرتناک شکست دی،نواز شریف

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن )کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ نوازشوں کے باوجود عوام نے لاڈلے کو عبرتناک شکست دی۔

منگل کو پنجاب ہاؤس میں غیر رسمی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ عوامی عدالت نے اہل اور نا اہل کا فیصلہ کردیا ،سب سازشوں کا جواب اب عوامی عدالت سے آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام تعمیر اورتفریق کے ایجنڈوں کا فرق جان چکےہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ وہ ضمنی الیکشن میں تاریخی کامیابی پر عوام کا شکریہ ادا کرنے لودھراں جائیں گے۔

اس سے قبل احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ احتساب کے نام پر انتقام لیا جا رہا ہے مگر  وہ ڈرنے والے نہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ2مرتبہ آئین توڑنے ، مارشل لا لگانے اور ججز کو گرفتارکرنے والے سے بھی پوچھ گچھ کی جائے،یہ سوال بھی کیا کہ  کیا وہاں تک جانے پر پر جلتے ہیں۔

  نوازشریف نے کہا کہ پرانے میثاق جمہوریت پرعمل ہوجائے تونئے کی ضرورت نہیں،چوہدری نثار کے بیان سے متعلق سوال پر نواز شریف مسکرا دیئے کوئی جواب نہیں دیا۔