نوازشریف کی گھٹیامیڈیا مہم سے مجھے فرق نہیں پڑتا،عمران خان

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان تحریک  انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کیا شادی کرنا جرم ہے،نواز شریف کی گھٹیامیڈیا مہم سےمجھےفرق نہیں پڑتا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنی تیسری شادی کی خبروں پر میدان میں آگئے۔

گزشتہ تین روز سے  عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی شادی کی خبریں میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں اور ان خبروں کے حوالے سے عمران خان کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا  تاہم اب عمران خان نے شادی کی خبروں پر چپ کا روزہ توڑتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے محض شادی کی خواہش کی ہے۔

عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ تین دن سے اس کشمکش میں ہوں کہ کیا میں نے کوئی بنک ڈکیتی کی ہے، منی لانڈرنگ کی ہے یا ماڈل ٹاؤن سانحے کے  آپریشن کے احکامات دئیے یا پھر میں نے ریاستی معلومات بھارت کو فراہم کی ہیں؟ میں نے صرف شادی کی خواہش کی ہے، کیا شادی کی خواہش رکھنا بڑا جرم ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کہا کہ اپنے بچوں اوربشریٰ بیگم کےخاندان کی فکرہے۔

شادی کی خبر پر  برہم عمران خان نے ساتھ ہی دعا کا بھی کہہ ڈالا، بولے ہمدرد دعا کریں ،وہ ذاتی خوشی نصیب ہو جس سے کئی سال سے محروم ہوں ۔

عمران خان  نے کہا کہ کبھی شریف خاندان کی ذاتی زندگی پربات کرنےتک نہیں گرسکتا، شریف خاندان کی سازشیں کسی کام نہیں کی،میرے خلاف نوازشریف کی گھٹیامیڈیا مہم سےمجھےفرق نہیں پڑتا کیونکہ عزت اورذلت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔

loading...
loading...