نوازشریف کی نیب ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ سےمسترد

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی تینوں نیب ریفرنسز  یکجا کرنے کی درخواست مسترد کردی ۔

پیر کو شریف خاندان کی مشکلات کم نہ ہوئیں، نیب ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی مسترد،ڈویژنل بینچ نے نوازشریف کی درخواست پر فیصلہ سنادیا ۔

جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی نے ریمارکس دیئے کہ احتساب عدالت میں دائر تین ریفرنسزیکجا نہیں ہوسکتے ، احتساب عدالت  نواز شریف کا ٹرائل جاری رکھے ۔

سابق وزیراعظم  نے نیب ریفرنسز یکجا اور ایک فرد جرم عائد کرنے کیلئے درخواست دی تھی ،  عدالت نے 23 نومبر کودلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔

loading...
loading...