نوازشریف اور مریم نواز ایک ہفتے کیلئے لندن روانہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز ایک ہفتے کیلئے لندن روانہ ہوگئے۔

اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت اور عید منانے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لاہور سے لندن کیلئے روانہ ہوگئے۔

مسلم لیگ (ن) کے دونوں رہنما ءغیر ملکی ایئرلائنز کی پرواز کے ذریعے براستہ دوحہ لند کیلئے روانہ ہوئے۔

اس سے قبل لندن روانگی کیلئے آج صبح جاتی امراءکے باہر موجود  کارکنوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے پارٹی قائد کو نیک تمناوں کےساتھ رخصت کیا۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف خاندان کے ہمراہ ایک ہفتہ لندن میں ہی قیام کریں گے،جہاں وہ اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت بھی کریں گے۔

مریم نواز نے ٹوئٹر پر اپنی لندن روانگی کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی والدہ کلثوم نواز سے ملنے اور انہیں گلے لگانے کیلئےبے چین ہیں۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے تمام لوگوں سے دعا کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ سب لوگ ان کی والدہ کی صحت یابی کیلئےخصوصی دعا کریں،نواز شریف اور مریم نواز کی واپسی اگلے ہفتے ہوگی۔

واضح رہے کہ نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کاگلے کے کینسر کا علاج جاری ہے۔

 اس سے قبل بھی نواز شریف اہلیہ کی تیماداری کیلئے لندن جاچکے ہیں جبکہ نوازشریف کے دونوں بیٹے حسن نواز اور حسین نواز پہلے سے ہی لندن میں قیام پذیر ہیں۔

loading...
loading...