نقیب اللہ قتل کیس:راؤ انوار کو جیل میں بی کلاس دینے کی درخواست منظور

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:انسدادِ دہشتگردی کی ایک عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں گرفتار سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو جیل میں بی کلاس دینے کی درخواست منظور کرلی۔

ہفتے کو کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی، راؤ انوار سمیت دیگر گرفتار ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں عدالت پہنچایا گیا۔

سماعت کے دوران کیس کے تفتیشی افسرایس ایس پی کراچی وسطی ڈاکٹر رضوان پیش ہوئے اور انہوں نے کیس میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق رپورٹ پیش کی۔

عدالت نے جیل میں ملزم راؤ انوار کو بی کلاس دینے کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے قرار دیا کہ ملزم راؤ انوار کو سب جیل میں رکھنے کا معاملہ سندھ ہائیکورٹ میں ہے، اس لئے عدالت عالیہ کے فیصلے کا انتظار کیا جائے، کیس کی مزید سماعت 14 جون کو ہوگی۔

loading...
loading...