میں نوازشریف نہیں کہ اگرفیصلہ خلاف آتا تو قبول نہ کرتا،شیخ رشید

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں نے کچھ نہیں چھپایا ، کوئی غلط کام نہیں کیا،میں نوازشریف نہیں کہ اگرفیصلہ خلاف آتا تو قبول نہ کرتا۔

بدھ کو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عدالتی فیصلے پر شکرادا کرتے ہوئے کہا کہ  اللہ تعالیٰ نے آج بھی مجھےعزت دی، اگر فیصلہ میرے خلاف بھی آتا تو قبول کرتا، میں نوازشریف نہیں ہوں۔

انہوں نے کہاکہ  میں نے کچھ نہیں چھپایا، نہ کچھ غلط کیا،راولپنڈی کا ہوں، ساری راولپنڈی میں دولت ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہاکہ  سیاسی موت چاہنے والوں کو زندگی کی دعا دیتا ہوں،نوازشریف اور شہباز شریف کو للکار کر کہا، میں آرہاہوں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ لیاقت باغ میں 22 تاریخ کو این اے 60 کا جلسہ کروں گا اور 23 کو این اے 62 کا جلسہ کروں گا۔

 انہوں نےمزید کہا کہ جو میری موت دیکھ رہے تھے ان کی سیاسی زندگی دیکھنا چاہتا ہوں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نوازشریف کو فوجی نرسری کی پیداوار قراردےدیا۔

انہوں نے کہا کہ اس دفعہ میں عمران خان کے ساتھ مل کرحکومت بناؤں گا۔

loading...
loading...