میچ فکسنگ، ملوث کرکٹرز پر عالمی کرکٹ  کھیلنے پر پابندی کا مطالبہ

File Photo

File Photo

کراچی : قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میرکہتی ہیں کہ میچ فکسنگ میں ملوث کرکٹرزپرانٹرنیشنل کرکٹ کےدروازےبند کردینےچاہییں، لیکن روزی روٹی کمانےکیلئےانہیں ڈومیسٹک اورلیگ کرکٹ کھیلنےکی اجازت ہونی چاہیے۔

کرپٹ کرکٹرزکےحوالےسےویمن ٹیم کی کپتان ثناء میر نے کہا ہے کہ فکسنگ میں ملوث کرکٹرزکودوبارہ پاکستان ٹیم میں شامل نہ کیا جائے، لیکن روزی روٹی کمانےکیلئےانہیں ڈومیسٹک اورلیگ کرکٹ کھیلنےکی اجازت ہونی چاہیے۔

ثناء میرنےکہا کہ پاکستان ٹیم کی کٹ پہننا اعزازکی بات ہے، اس طرح کےواقعات سےجب پاکستان کا نام خراب ہوتا ہےتوبہت تکلیف ہوتی ہے، دوہزاردس کےاسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کےبعد مصباح الحق نےٹیم کوکھڑا کرنےمیں بہت محنت کی۔

انہوں نےکہا کہ تمام ویمن کرکٹرزنظم وضبط کی پابندی کرنےکی کوشش کرتی ہیں آج تک ٹیم کی کسی کھلاڑی کومیچ فکسنگ کی پیشکش نہیں ہوئی۔