موسم کی خرابی ،نواز شریف آج احتساب عدالت میں پیش نہ ہوسکے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:سابق وزیراعظم نواز شریف موسم کی خرابی کے باعث ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے سلسلےمیں احتساب عدالت میں پیشی کیلئے اسلام آباد نہ پہنچ سکے۔

تفصیلات کے مطابق،پیر کو سابق وزیراعظم نواز شریف نے خصوصی طیارے کے ذریعے بینظیر ایئر پورٹ اسلام آباد پہنچنا تھا،جہاں سے وہ اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ خصوصی طیارے کے ذریعے احتساب عدالت میں پیش ہوتے ہیں۔

موسم خراب ہونے کے باعث نوازشریف لاہور سے اسلام آباد نہیں پہنچ سکے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کیخلاف لندن فلیٹس سے متعلق ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت آج احتساب عدالت میں ہوگی۔

مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نیب کے اہم ترین گواہ اور پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء پر جرح جاری رکھیں گے ۔

loading...
loading...