مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں نیا ہتھکنڈا استعمال کرنیکی ٹھان لی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

سری نگر:بھارتی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں نیا ہتھکنڈا استعمال کرنے کی ٹھان لی ہے۔آئین کی دفعہ35 اے کو منسوخ کرنے کی تیاری کی جارہی ہے، کل بھارتی سپریم کورٹ میں سماعت کی جائے گی۔

مقبوضہ وادی میں بھارت نے چار روز میں12 کشمیریوں کو  شہید کردیا۔

ضلع رام بن میں فائرنگ سے ایک کشمیری  شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

مودی سرکار وادی میں آئین کی دفعہ 35 اے کو منسوخ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ جس سے بھارتیوں کو زمین اور دیگر جائیداد خریدنے کی اجازت مل جائے گی۔

اس مذموم اقدام کےخلاف حریت رہنماؤں کی کال پر وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔

loading...
loading...