منی لانڈرنگ ازخود کیس، تحریری حکمنامہ جاری

scpimage

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاﺅنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ ازخودنوٹس کیس کا تحریری حکم جاری کردیاگیا،تحریری حکم میں آصف زرداری اورفریال تالپورسمیت تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنےکا حکم دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں وزارت داخلہ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

عدالت نے آصف زرداری اورفریال تالپور کو بارہ جولائی کو طلب بھی کرلیا ہے۔ جبکہ چیئرمین ایف بی آر، چیئرمین نیب اور چیئرمین ایس ای سی پی کو بھی طلبی کے نوٹس جاری کئےگئےہیں۔

حکم نامے میں تین بینک مالکان، اکاونٹ ہولڈرز اورتمام بینیفشریزکو بھی طلب کیا گیا ہے۔سپریم کورٹ کے تحریری حکم نامے میں منی لانڈرنگ سے متعلق تفصیلات بھی شامل ہیں جن کے مطابق مختلف شخصیات کے نام پرجعلی اکاؤنٹ کھولےگئے۔

loading...
loading...