منی لانڈرنگ ،زرداری کے قریبی ساتھیوں کا جسمانی ریمانڈ

hussainlawaimage

احتساب کا دائرہ پنجاب سے سندھ تک وسیع ہوگیا۔آصف زرداری کے قریبی ساتھی حسین لوائی اورطحہٰ رضا کا منی لانڈرنگ کیس میں جسمانی ریماند دے دیا گیا۔ ایف آئی اےحکام کے  مطابق ملزمان نے سات ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی، جس میں سے چار ارب روپے ریکور ہوچکے ہیں۔

پنجاب کے بعد سندھ کی باری  اور اب کرپشن کے بڑے کیس کھلنے لگے۔آصف زرداری کے قریبی ساتھی حسین لوائی اورشریک ملزم محمد طحہ کو کراچی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے ملزمان کے ریمانڈ کی درخواست کی گئی۔اورعدالت کو بتایا گیا کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کے زریعے رقوم بیرون ملک منتقلی کی تفتیش کرنی ہے۔جس پرعدالت نےملزمان کا گیارہ جولائی تک جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

سماعت کے بعد میڈیاسےگفتگو میں حسین لوائی نے کہا کہ یہ تو وقت بتائے گا کہ انہیں کس کی وجہ سے گرفتار کیا گیا۔

حسین لوائی سمیت بتیس افراد کے خلاف بےنامی اکاؤنٹس کی تحقیقات جاری ہیں،۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ان اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے باہر منتقل کئے گئے۔یہ اکاؤنٹس دو ہزار چودہ میں کھولے گئے تھے۔

loading...
loading...