منتخب حکومت کو تمام ایڈوائزری دے کرجائیں گے: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کہتے ہیں منتخب حکومت کوتمام ایڈوائزری دےکرجائیں گےتا کہ عوامی مسائل حل ہوسکیں مگردہشتگردی کےخدشات کےپیش نظرسخت سیکیورٹی انتظامات کیےجارہے ہیں۔

لاہور میں وزیراعلیٰ شکایت سیل کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کاکہناتھاکہ شکایت سیل کواپ ڈیٹ کرنےکامقصدعوامی مسائل کوبروقت حل کرنا ہے۔ شکایات موصول ہونے پر فوری طور ایکشن لیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پشاور میں ہونے والے دہشتگرد حملے کے بعد صوبے بھر میں فراہم کی گئی معلومات کے مطابق سکیورٹی انتظامات کیےجارہےہیں جس کےپاس کوئی بھی انفارمیشن ہے بتائیے تاکہ ایکشن لیا جائے۔

سابق صدر زرداری کےملتان دورےپرقافلےکی تاخیر سےمتعلق نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ معاملہ حل کیا جاچکاہے۔جب قافلےمقررہ راستوں کی بجائےروٹ بدلیں  تو پھر سیکیورٹی معاملات زیرغور لائے جاتے ہیں ،سکیورٹی خدشات کے باعث تاخیر سامنے آتی ہے۔

loading...
loading...