ممبئی حملہ کیس میں آخری 2گواہوں کو طلبی کے سمن جاری

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:ممبئی حملہ کیس میں اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے واجد ضیا ءسمیت آخری 2گواہوں کو طلبی کے سمن جاری کردیئے۔

بدھ کو ممبئی حملہ کیس کی سماعت کے دوران اے ٹی سی کو بتایا گیا کہ  85گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جاچکے ہیں ،اب صرف 2گواہ باقی رہ گئے ہیں ،جن میں  پاناما جے آئی ٹی سے شہرت پانے والے ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے واجد ضیابھی شامل ہیں۔

عدالت نے استغاثہ کے آخری 2گواہوں کوطلبی کے سمن جاری کرنے کا حکم  دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بار بار ہدایت کے باوجود جنوری 2016سےے بھارتی گواہوں سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا۔

عدالت نے  آئندہ سماعت پر27بھارتی گواہوں کی دستیابی سے متعلق وزرات داخلہ اور خارجہ کو جواب داخل کرانے کی ہدایت بھی دی، جس کے بعد سماعت 23مئی تک ملتوی کردی گئی۔

ممبئی حملوں کے 8ملزمان نامزد کئے گئے ہیں جن میں حماد امین، شاہد جمیل، ظفراقبال، عبد الواحد، محمد یونس، جمیل احمد اور سفیان ظفرجیل میں ہیں جبکہ ملزم زکی الرحمن لکھوی گ ضمانت پرہیں۔

loading...
loading...