ملک کے مختلف شہروں میں ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوشگوار

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلا م آباد:ملک کے مختلف شہروں میں ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، کئی شہروں میں گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا۔

ملک کےمختلف شہروں میں بادل برس پڑے،کہیں ہلکی اورکہیں تیزبارش سےموسم سہانا ہوگیا ،بھیگےبھیگےموسم میں شہراقتدار بھی نکھر گیا۔

اسلام آباد،راولپنڈی اور گردو نواح میں بارش کا سلسسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،ملاکنڈ، پشاور، سرگودھا،ژوب اور گلگت بلتستان میں بھی بادل خوب برسے ۔

محکہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی کردی۔

فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، ڈی آئی خان اور بنوں ،ڈویژن میں چند مقامات پرآندھی اور بارش کا امکان ہےجبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

loading...
loading...