ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے بارش اور برفباری کی پیشگوئی

snow-and-rain

اسلام آباد:ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے بارش اور برفباری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی ہے،جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

ملک بھرکا موسم تبدیل ہونے کو ہے،تیزہواؤں کا نیا سسٹم ملک میں داخل ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سےمنگل تک بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موسلا دھار بارشیں ہوں گی جبکہ کوئٹہ اور قلات میں برفباری کا امکان ہے،اگلے 2روز میں کوہاٹ، مردان اور مالاکنڈ بارش کا سلسلہ شروع ہوگا، جو بعد میں گوجرانوالہ، سرگودھا اور اسلام آباد تک پھیل جائے گا۔

پیر اورمنگل کو مری و گلیات میں شدید برفباری کا امکان ہےجبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

loading...
loading...