ملک میں موسم سرد رہنے کی پیشگوئی

File Photo

File Photo

اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کردی گئی۔

ملک کے بالائی علاقوں  اور شمالی بلوچستان میں برفباری کا سلسلہ تو رک گیا لیکن خون جما دینے والی سردی کی لہرجاری ہے،کوئٹہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے دس درجے گرگیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے میدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں شدید دھند پڑے گی ۔

مری،سوات،دیر بالا،گلگت بلتستان اور دیگر بالائی علاقوں کو برف کی سفید چادر پہنا کر برفباری رکی لیکن ان علاقوں میں موجودہ سردی کی لہر نے لوگوں کو دانت بجا دیئے۔

محکمہ موسمیات نے بتادیا کہ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری پھر سردی میں اضافے کردی گی،جبکہ  بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں  اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات  میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔

آج کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی دس، قلات منفی سات، کالام، دالبندین منفی چھ، مالم جبہ، پارہ چنار، گوپس اور استور میں منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

loading...
loading...