ملک میں قومی زبان رائج کرنا چاہتے ہیں،انور ظہیر جمالی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ ملک میں قومی زبان رائج کرنا چاہتے ہیں ۔

کراچی  میں سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے قومی زبان کی اہمیت اور اس کے مکمل نفاذ پر سیر حاصل گفتگو کی۔

ان کا کہنا تھا کہ  ملک میں قومی زبان رائج کرنا چاہتے ہیں،ہماری قومی زبان اردو ہے اور اس کا نفاذ بھی ضروری ہے۔

انور ظہیر جمالی نے کہا کہ دنیا بھر میں قانونی تعلیم قومی زبان میں دی جاتی ہے،سندھ میں تمام عدالتی کارروائیاں انگریزی زبان میں کی جاتی ہیں۔

 ملک کابڑاالمیہ ہےکہ ہم بنیادی اوراہم معاملات پرکوئی متفقہ لائحہ عمل تیار نہ کرسکے۔انہوں نے کہا  ملک کی آبادی 19کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے،مسئلےکےحل کیلئےسب سے پہلے ملک کی آبادی پر توجہ دینا ہوگی۔

تقریب سے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجادعلی شاہ  نے بھی خطاب  کیا ان کا کہنا تھا کہ  ججزکی تعیناتی کے لیے  قابلیت اورتجربہ کو پیش نظر رکھنا ناگزیر ہے۔