ملکی بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

rainingimage

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ  آج رات ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا ۔  اسلام آباد ،راولپنڈی ،مالاکنڈ، لاہور،ہزارہ ڈویژن اورکشمیرآج میں بارش کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شید گرم اور مرطوب رہاتاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ ، لاہور، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں بارش ہوئی۔ گڑھی دوپٹہ تریسٹھ ،سیالکوٹ اکسٹھ ،مری ستاون ، مظفرآباد چھبیس، راولاکوٹ اٹھارہ، کوٹلی پندرہ  ، گجرات  سات ، منگلا، لاہور میں تین ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

سبی میں درجہ حرارت اڑتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔  آج کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ، ہزارہ ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ  مالاکنڈ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن اور گلگت بلتستان  میں چند مقامات پر پرتیزہواوٗں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم شدید گرم اورمرطوب رہیگا۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق  مون سون ہوائیں  بحیرہ عرب اورخلیج بنگا ل سے ملک کے بالائی علاقوں  میں داخل  ہونا شروع ہوگئی ہیں۔  مغربی ہواؤں  کا نیا سلسلہ  بھی ملک کے بالائی علاقوں  میں آج  رات  داخل ہو گا۔

loading...
loading...