ملکی بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

File Photo

File Photo

اسلام آباد: آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا ، بالائی پنجاب ،راولپنڈی ، اسلام آباد، فاٹا،  کشمیر، گلگت بلتستان ، کوئٹہ  میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

 ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن ، اسلام آباد، فاٹا،  کشمیراورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ ، ژوب، ڈی جی خان ڈویژن میں چند مقامات پرتیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ  بارش کا امکان ہے۔

ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔  پارہ چنار انیس، مظفرآباد بارہ مالم جبہ، پٹن ، استورچھ ،چلاس پانچ، گوپس تین، بونجی میں دو ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

وسطی وجنوبی  پنجاب، سندھ اورجنوبی بلوچستان میں شدید گرمی پڑی ۔