ملک،قوم اور ووٹ کی عزت کیلئے باہرنکلی ہوں ،مریم نواز

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:مسلم لیگ (ن)کی رہنما ءمریم نواز کا کہنا ہے کہ وہ ملک،قوم اور ووٹ کی عزت کیلئے باہرنکلی ہیں۔

بدھ کو لاہورمیں سیشن کورٹ روانگی سےقبل میڈیا سے گفتگومیں مریم نوازکا کہنا تھا کہ وہ ملک ،قوم اورووٹ کی عزت کیلئے باہر نکلی ہیں،ووٹ کی عزت کا وقت اب قریب آگیا ہے۔

انہوں نے ووٹرزسے کہا کہ میدان میں آئیں،ابھی نہیں تو کبھی نہیں،ووٹ کی عزت اب ان کا مشن ہے،اس مشن کیلئے ووٹرز کو بھی اب باہر نکلنا ہوگا ۔

 مریم نواز نےمزید کہا کہ وہ اسمبلی میں بیٹھنےکا فیصلہ وقت آنے پرکریں گی۔

مریم نوازنے دعا کی کہ اللہ ن لیگ کوووٹ کی عزت کی مہم میں کامیابی عطا کرے۔

loading...
loading...