مقبوضہ کشمیر: نوجوان کی شہادت کیخلاف مکمل ہڑتال

فائل فوٹو

فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیر میں نوجوان کی شہادت کےخلاف مکمل ہڑتال ہے تعلیمی ادارےاور  کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ کلگام سمیت بیشترعلاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور شہادتوں کے خلاف سوگ کی فضا قائم ہے۔وادی میں حریت رہنماؤں کی کال پر مکمل ہڑتال ہے۔کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند جبکہ سڑکیں سنسان ہیں۔

بھارتی فورسز نے کشمیری کو روکنے کیلئے جگہ جگہ ناکے لگادیئےجبکہ سری نگر،کلگام سمیت متعدد علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔

گزشتہ روز بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے چارکشمیری نوجوان کو شہید کردیا تھا۔

loading...
loading...