مقبوضہ کشمیر: نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا گیا

childimage

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، حریت قیادت اور کشمیریوں کو نمازجمعہ کی ادائیگی سے روک دیا گیا، جنوبی کشمیر میں چھٹے روز بھی احتجاج ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔ آج بھی جامعہ مسجد سری نگر سمیت مختلف مساجد میں حریت قیادت اور کشمیریوں کو نماز جمعہ ادا نہ کرنے دی۔

ایک بارپھر سری نگر میں پابندیاں  عائد کردی گئیں ہیں۔جبکہ گھر گھر تلاشی کے نام پر گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ لیکن  بھارتی فوجیوں کی شعلہ اگلتی بندوقیں آزادی کشمیرکی آواز نہ دباسکیں۔

کشمیری بھارتی مظالم کا ڈٹ کرمقابلہ کررہے ہیں، آج چھٹے روز بھی جنوبی کشمیر میں ہڑتال ہے۔ کاروباری اور تعلیمی مراکز بند ہیں۔

کشمیریوں کے احتجاج کو ناکام بنانے کیلئے ہر طرف بھارتی فوج دندناتی نظر آرہی ہے۔وادی میں ٹرین اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔

loading...
loading...