مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور شہادتوں کیخلاف آج ہڑتال

فائل فوٹو

فائل فوٹو

سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور شہادتوں  کیخلاف آج ہڑتال ہے،گزشتہ روز 4کشمیری نوجوان شہید کردیئے گئے تھے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم تھم نہ سکے،گھرگھر تلاشی اور نام نہاد آپریشن کا سلسلہ جاری ہے،جس کیخلاف کشمیری سراپا احتجاج ہیں۔

مقبوضہ وادی میں حریت رہنماؤں کی کال پر ہڑتال ہے،کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں،وادی میں ہر طرف بھارتی فوج قابض ہے۔

 گزشتہ روز شوپیاں میں نام نہاد آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے 4کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔

loading...
loading...