مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے مظالم، تین نوجوان شہید

armyimage

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم سے تین نوجوان شہید اور چالیس سے زائد زخمی ہوگئے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں ، ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کے دوران ایک شہری کو دل کا دورہ پڑا لیکن بھارتی فوج نے اسے اسپتال لے جانے کی اجازت نہیں دی۔ جس کے باعث وہ شہری  دم توڑ گیا۔ موت کی خبر سن کر علاقہ مکین مشتعل ہوگئے۔

بھارتی فوج نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مزید تین نوجوان شہید اور چالیس سے زائد زخمی ہوگئے۔

loading...
loading...