مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا آپریشن، گھر گھر تلاشی

armyimage

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت جاری، ہندواڑہ اور کپواڑہ میں سرچ آپریشن جاری ہے،جبکہ حریت رہنماؤں کی کال پر آج یوم کشمیر اور یوم فلسطین منایا جارہا ہے،بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ مقبوضہ کشمیر میں موجود ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں آج بھی بھارتی فورسز باز نہیں آئی۔ ہندواڑہ اور کپواڑہ میں نام نہاد سرچ آپریشن جاری ہے، جہاں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی جارہی ہیں، گھر گھر تلاشی کے بہانے کشمیریوں کو تنگ کیا جارہاہے۔

بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ مقبوضہ کشمیر  کے دو روزہ دورے پر پہنچ گئے ہیں۔ کپواڑہ میں   کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ سیزفائر کی مدت  کا فیصلہ سیکیورٹی صورتحال دیکھ کر کیا جائے گا۔

وادی میں آج یوم کشمیر اور یوم فلسطین منایا جارہا ہے۔ مظاہرین عالمی برادری سے کشمیر اور فلسطین کے مسئلے کو حل کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

loading...
loading...