مقبوضہ کشمیر: اکتیس روز میں اکتیس شہادتیں

protestimage

مقبوضہ کشمیر: وادی کشمیر میں مئی میں بھی خون بہتا رہا، اکتیس روز میں اکتیس افراد کی شہادتیں ہوئیں،خاتون اوربچے بھی شامل ہیں جبکہ تین سو سے زائد زخمی اور درجنوں کو گرفتار اور نظر بند کیا گیا۔

 ماہ رمضان میں بھی مقبوضہ وادی لہولہان ہے۔ بھارتی فوج نے مئی میں اکتیس کشمیریوں  کو شہید کیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق شہدا میں ایک خاتون بھی شامل ہے جنہیں نام نہاد آپریشن میں شہید کیا گیا۔

 بھارتی فوج کی فائرنگ سے تین سو چودہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ چھ خواتین کو ہراساں بھی کیا گیا ہے۔ جعلی سرچ آپریشن میں سڑسٹھ گھر بتباہ کردیئے گئے ہیں۔

 گھرگھر تلاشی کے نام پر حریت رہنماؤں اور طلبہ سمیت دو سو اٹھاسی کشمیریوں کو گرفتار اور نظر بند کیا جاچکا ہے۔

loading...
loading...