مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید2نوجوان شہید

فائل فوٹو

فائل فوٹو

سری نگر:مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج کے ہاتھوں دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جبکہ بیٹے کی گرفتاری کا سن کر والد صدمے سے جاں بحق ہوگئے۔

مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج کی درندگی کی انتہا ،راہ چلتے بے گناہ طلبہ کو بھی نشانہ بنایا جانے لگا،بھارتی فوج کے ہاتھوں زخمی ہونے والا طالبعلم عبید آج دم توڑ گیا۔

عبید کو گزشتہ ماہ بارہ مولا میں اسکول سے واپس جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا ،عبید کی شہادت کے بعد وادی میں کشمیری سراپا احتجاج ہیں،بھارتی مظالم کیخلاف نعرے بازی کی گئی۔

دوسری جانب ضلع شوپیاں کا بھارتی فوج نے محاصرہ کررکھا ہے،جہاں گھر گھر تلاشی کے نام پر کشمیریوں کا جینا محال کردیا گیا۔

شوپیاں میں بھی بے گناہ بیٹے کی گرفتاری کا صدمہ اس کے والد برداشت نہ کرسکے اور انتقال کرگئے۔

loading...
loading...