مشرق وسطیٰ امن و امان کی خرابی کا باعث میں اسرائیل ہے،ملیحہ لودھی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

 واشنگٹن:اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ امن و امان کی خرابی کا باعث میں اسرائیل  ہے۔

بدھ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نےاپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے بیت المقدس منتقلی اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا اسرائیل کی وجہ سے مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہوسکا، اقوام متحدہ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی دہشتگردی کی تحقیقات کرے۔

ملیحہ لودھی کا اپنے ویڈیو بیان میں مزیدکہنا تھا کہ صیہونی ریاست اسرائیل کی دفاعی افواج نے نہتے فلسطینی بزرگ، خواتین اور بچوں کو یہاں تک کہ معذرو افراد کو بھی گولیوں کا نشانہ بنایا، جو انتہائی المناک ہے۔

loading...
loading...