مشتاق رئیسانی 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کوئٹہ: سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کو عدالت نے 14روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

مشتاق رئیسانی کے گھر پر چھاپے میں 60 کروڑ روپے سے زائد ملکی و غیرملکی کرنسی، زیورات پرائز بونڈز، سونے کے بسکٹ اور دیگر اہم دستاویزات برآمد کر لی گئیں۔

مشتاق رئیسانی کو کڑے پہرے میں بکتر بند گاڑی میں جوڈیشل مجسٹریٹ درجہ اول محمد حنیف کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

نیب نے عدالت سے سیکریٹری خزانہ بلوچستان کو ریمانڈ میں دیئے جانے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

نیب بلوچستان نے لوکل گورنمنٹ فنڈز اور پی ایس ڈی پی اسکیموں میں خوردبرد کے الزام میں سیکرٹری خزانہ کو گزشتہ روز گرفتار کیا تھا۔

نیب نے سول سیکرٹریٹ محکمہ خزانہ کے دفتر پر بھی چھاپا مارا جس میں محکمے کا ریکارڈ بھی قبضہ میں لے لیا گیا۔

چیف سیکرٹری بلوچستان نے مشتاق رئیسانی کو معطل کردیا،مشتاق رئیسانی پر 2013 سے 2015 تک لوکل گورنمنٹ فنڈز میں اربوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔