مسئلہ فلسطین کے حوالے سے سعودی عرب کامؤقف ثابت قدمی پرمبنی ہے،شاہ سلمان

فائل فوٹو

فائل فوٹو

ریاض:سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے سعودی عرب کا مؤقف ثابت قدمی پر مبنی ہے۔

امریکی فیصلہ نامنظور،نامنظور،سعودی حکومت نے بھی اپنا فیصلہ سنادیا۔

سعودیہ عرب کی حکومت نے امریکا کی جانب سے سفارتخانہ کی مقوضہ بیت المقدس منتقلی کی شدید مذمت کی ہے۔

سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور فلسطینیوں کی شہادت اور مظاہرین کے زخمی ہونے پر شدید افسوس کا اظہار کیا۔

شاہ سلمان نے کہا کہ فلسطینی عوام کے تحفط کیلئے عرب لیگ کے وزراء خارجہ کا فوری ہنگامی اجلاس بلایا جائے گا۔ فلسطینیوں کےتحفط کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی بربریت کے خلاف او آئی سی کاہنگامی اجلاس بھی 18مئی کو استنبول میں طلب کیا گیا ہے،اس اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کریں گے۔

loading...
loading...