مرید کے میں ننھی ایمان فاطمہ اور25سالہ لڑکی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

فائل فوٹو

فائل فوٹو

مریدکے میں ننھی ایمان فاطمہ اور 25سالہ لڑکی کو  مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

مریدکے  کے علاقے چوہڑہ میں ننھی  ایمان فاطمہ  گھر کے سامنے سے  شام 7بجے اچانک لاپتہ ہوگئی،بے چین ماں نے تلاش شروع کی تو رات 11بجے لاش گھر کے قریب ہی کھیتوں سے مل گئی ۔

اس سے چند گھنٹوں قبل مریدکے میں ہی 25سالہ لڑکی کو بھی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

زیادتی اور قتل کے ان واقعات کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ مائیں بچوں کی سلامتی کیلئے شدید تشویش کا شکار ہیں مگر پولیس ابھی تک کوئی کارکردگی نہیں دکھا سکی۔

دوسری جانب رائیونڈ میں سیپارہ پڑھنے کیلئے گئی ہوئی بچی کو قاری نے  اپنی ہوس کا نشانہ بنا لیا ،بچی کے شور مچانے پر ملزم فرار ہوگیا۔

میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

loading...
loading...