مریدکے کے قریب اسٹیج اداکار اکرم داس کی گاڑی پر فائرنگ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

مرید کے:مریدکے کے قریب اسٹیج اداکار اکرم داس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی تاہم وہ محفوظ رہے۔

کامیڈ ی کے بے تاج بادشاہ اور مسکراہٹوں کے شہنشاہ اکرم داس کی گاڑی پر رات گئے نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی،اکرم داس لاہور سے  گوجرانوالہ جارہے تھے۔

 اکرم داس کا کہنا تھا کہ لاہور سے ہی ایک گاڑی میں کچھ افراد اُنکا پیچھا کررہے تھے جب اُنہوں نےاپنی گاڑی روک کر معاملے کی سنگینی کو بھانپنا چاہا تو اُن پر فائر کردیئےگئے۔

اکرم داس نے بھاگ کر اپنی جان بچائی اور قریب ہی پولیس اسٹیشن میں واقعے کی اطلاع دی۔

 واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اورتفتیش شروع کردی۔

loading...
loading...