مردان: عاصمہ قتل کیس، شور پر قتل کیا گیا ، پولیس حکام

File Photo

File Photo

مردان : مردان کی عاصمہ قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ آر پی او مردان عالم شنواری کہتے ہیں ملزم نے عاصمہ کیساتھ زیادتی کی کوشش کی، بچی کے چیخنے پر قتل کردیا، ملزم نے اقرار جرم بھی کرلیا۔

مردان کی ننھی عاصمہ کو زیادتی کی کوشش کے دوران چیخنے پر قتل کیا گیا خیبرپختونخوا پولیس نے عاصمہ قتل کیس حل کرلیا۔

آر پی مردان عالم شنواری نے بتایا کہ گزشتہ روز دو افراد کو گرفتار کیا جن میں سے محمد نبی نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔

انہوں نے مزید بتایا ملزم کے دوست نے بھی اقرار کیا کہ محمد نبی نے ہی قتل کیا ہے۔ گزشتہ ماہ مردان کے نواحی علاقے گوجر گڑھی میں عاصمہ گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی بعد میں اس کی لاش گھرکے قریب ہی واقع گنے کے کھیتوں سے ملی تھی۔

loading...
loading...