مخالفین کے بے بنیاد الزامات صرف جھوٹ کا پلندا ہے،شہباز شریف

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ مخالفین کے بے بنیاد الزامات صرف جھوٹ کا پلندا ہے،کے پی کے میں بدترین کارکردگی دکھانے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔

منگل کو لاہور میں منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ بہتان تراشی اورجھوٹ بولنے سے قوم کی منزل کھوٹی ہوتی ہے،جھوٹ بولنے والوں نے کے پی کے میں اپنے عوام کی کوئی خدمت نہیں کی۔

 وزیراعلٰ پنجاب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے دل و جان سے عوام کی خدمت کی ہے ،حکومت کے 5برس شفافیت  اورامانت سے عبارت ہیں۔

انہوں  نے مزید کہا کہ حکومت کاہر منصوبہ عوام کی فلاح وبہبود کا آئینہ دار ہے،2018کے عام  انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے عوام تمام منفی عناصر کو مسترد کرکے ایک بار پھر اپنا فیصلہ دیں گے۔

loading...
loading...