محکمہ موسمیات کی کراچی میں منگل سے بارش کی پیش گوئی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:محکمہ موسمیات نے کراچی میں منگل سے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کردی ہے،شہر میں کل سے سمندری ہوائیں رک سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا کہ کراچی میں بادل گرجیں گے بھی اورخوب برسیں گے بھی،کراچی میں منگل کی شام سے جمعہ تک گرج چمک کیساتھ بارش ہوگی۔

 محکمہ موسمیات کا انتظامیہ پر تو شاید کوئی اثر نہ ہو لیکن کراچی کے شہری ضرور پریشان ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پہلی بارش کا پانی ابھی صاف نہیں ہوا کہ اب ہونے والی بارش سے نجانے کیا حال ہوگا۔

عوام کا کہنا ہے کہ بارش رحمت ہے لیکن انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی سے یہ رحمت شہرقائد کے لیے زحمت بن جاتی ہے۔