محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو ایک ساتھ اچھی اور بری خبر سنادی

File Photo

File Photo

کراچی: شہر قائد میں ایک ہفتے تک موسم شدید گرم رہنے کے بعد آج موسم کی شدت میں کمی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج پارہ سینتیس ڈگری تک جائے گا۔

کراچی کے شہری آج سکھ کا سانس لے سکیں گے۔ گزشتہ تین روز سے موسم کافی گرم رہا،درجہ حرارت 42 سے 43 ڈگری تک جا پہنچا۔

سمندری ہوائیں بھی رک جانے سے ہیٹ ویو کا خطرہ ہوگیا تھا۔ محکمہ موسمیات نے آج جہاں موسم کے بہتر رہنے کی نوید سنائی وہیں خبردار بھی کردیا۔

کیوں کہ پیر سے جمعرات تک سورج پھر آنکھیں دکھانے والا ہے۔ شہر میں 43 ڈگری سے بھی زائد درجہ حرارت ہونے والا ہے، جبکہ سمندری ہوائیں بھی چلنے کی کوئی امید نہیں۔

loading...
loading...