متحدہ مجلس عمل کی اے پی سی کاالیکشن میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج کااعلان

فائل فوٹو

فائل فوٹو

پشاور: متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے)کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی)نے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کیخلاف 9اگست کو احتجاج کا اعلان کردیا۔

پیر کو  پشاور  میں منعقدہ متحدہ مجلس عمل کی آل پارٹیز کانفرنس  میں جماعت اسلامی، جمعیت علمائے اسلام ف،اے این پی ،(ن) لیگ اور دیگر جماعتوں کے ضلعی قائدین نے شرکت کی۔

کانفرنس میں الیکشن میں مبینہ دھاندلی کیخلاف 9اگست کو احتجاج کا اعلان کیا گیا۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ دھاندلی کیخلاف تمام جماعتیں متفق ہیں،صوبائی اسمبلی میں حلف برداری کے دوران بھی بھرپوراحتجاج کیا جائے گا۔

شرکاء نے  ہر سطح کے احتجاج میں شریک ہوکر حکومت کا گھیراؤ کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔

loading...
loading...