لیگی عہدیداداروں کی رشتے دار بھی میدان میں

asifimage

مسلم لیگ نون نے خواتین کی مخصوص نشستیں عہدیداروں کے رشتہ داروں کیلئے مخصوص کردیں، خواجہ آصف، چوہدری جعفر اقبال اور پرویز ملک سب ہی کی کہ گھر والوں کو ٹکٹ ملے اور خواتین کارکنان صرف منہ تکتی رہ گئیں۔

قیادت عہدیداروں پر مہربان ،مسلم لیگ ن کی خواتین کارکنان ہوگئیں حیران پارٹی کیلئے شب روز ایک کیا لیکن ٹکٹ پھر بھی نہ ملا۔

مریم اورنگزیب نے گزشتہ اسمبلی کے مزے لوٹے اس بار اپنے ساتھ ساتھ والدہ طاہرہ اورنگزیب کو بھی اُمیدواروں کی فہرست میں شامل کرادیا۔

چوہدری جعفر اقبال اہلیہ عشرت اشرف، صاحبزادی زیب جعفر کے ساتھ  بھتیجی مائزہ حمید کیلئے ایک بار پھر مخصوص نشستوں کے ٹکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

خواجہ آصف بھی اپنی اہلیہ مسرت آصف اور بھانجی  شیزا فاطمہ کے ٹکٹ کیلئے لیگی قیادت کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

لیگی قیادت نے سابق وفاقی وزیر پرویز ملک کی اہلیہ شائستہ پرویز اور طارق فاطمی کی اہلیہ زہرا ودود فاطمی کو بھی ٹکٹ سے نوازا۔ سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل کی ہمشیرہ رومینہ خورشید عالم اور سابق وفاقی وزیر مشاہد اللہ کی صاحبزادی ردا خان بھی لیگی قیادت کی منظور نظر ٹہریں۔

 

loading...
loading...