لیڈز ٹیسٹ:پہلا روز، انگلش ٹیم کے ایک سو چھ رنز پر دو کھلاڑی آوٹ

ccc

 

لیڈز: لیڈز میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں پہلی اننگ کا کھیل جاری ہے اور انگلش ٹیم نے دو کھلاڑیوں کے نقصان پر ایک سو چھ رنز اسکور کرلئے ہیں جبکہ اس کو اڑسٹھ رنز مزید درکار ہیں۔

پہلے لیڈزٹیسٹ میں پاکستان کو ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنا مہنگا پڑگیا۔ قومی ٹیم کھیل کے پہلے ہی روزپہلی اننگزمیں ایک سوچوہتر رنزپرڈھیرہوگئی۔ اناسی پر سات وکٹیں گرنے کے بعد شاداب خان نے ففٹی بناکر اننگز کو تباہی سے بچالیا۔

لیڈزٹیسٹ کے پہلے روزقومی ٹیم لڑکھڑا گئی۔  انگلش بولرزکے سامنے بے بسی کی تصویربن گئی۔

اوپنرزنے ایک بار پھر ستم ڈھایا ہی۔ مڈل آرڈرنے بھی جلتی پرتیل کا کام کیا۔اناسی کے مجموعے پر سات وکٹیں گرگئیں۔

پھرنوجوان آل راؤنڈر شاداب خان کا شو شروع ہوا۔ ٹیل اینڈز نے بھی بھرپورساتھ نبھایا۔

شاداب نے چھپن رنز کی فائنٹنگ اننگزکھیلی۔ پوری ٹیم ایک سوچوہتر رنز پر پویلین لوٹی۔براڈ، ووکس اور اینڈرسن نے تین تین شکارکیے۔

loading...
loading...