لیبیا: کشتی ڈوب گئی، پاکستانیوں سمیت نوے افراد جاں  بحق

File Photo

File Photo

ٹریپولی: لیبیا کے ساحل پر غیرقانوی  طور پر یورپ لے جانیوالے اسمگلرز کی کشتی ڈوبنے سے گیارہ پاکستانیوں سمیت نوے افراد ہلاک ہوگئے،۔

لیبیا کے ساحل پر کشتی ڈوبنے کے واقعے میں گیارہ پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔ کشتی میں کئی افراد سوار تھے جن میں گیارہ پاکستانی بھی سوار تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نوے افراد سمندر کی نذر ہوچکے ہیں۔

تاہم کشتی میں سوار دو افراد نے تیر کر اور ایک کی مچھیرے نے زندگی بچائی ہے۔ زندہ بچ جانیوالے افراد کا کہنا ہے کہ کشتی میں بڑی تعداد میں پاکستانی بھی سوار تھے۔

وزارت خارجہ نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کشتی میں سوار گیارہ پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔

تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کونسے پاکستانی اس کشتی میں سوار تھے اور ان کی شناخت کیا ہے۔

loading...
loading...