لکی مروت میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، 3افراد زخمی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لکی مروت:لکی مروت میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 3افراد زخمی ہوگئے،دھماکا اتنا شدید تھا کہ مکان زمین بوس ہوگیا۔

ہفتے کو لکی مروت کے علاقے دال مل میں دہشتگردوں کی جانب سے بم دھماکا کیا گیا۔
پولیس کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول بم  سے کیا گیاجومولانا عبدالرزاق کے گھر کے قریب موٹرسائیکل میں نصب تھا،دھماکا اتنا شدید تھا کہ قریبی مکان زمین بوس ہوگیا۔

دھماکے میں 3افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے سٹی اسپتال منتقل کیا گیا،ابتدائی طبی امداد کے بعد ایک زخمی کو پشاور جبکہ 2کو بنوں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے، مزید تفتیش جاری ہے۔

loading...
loading...