لاہور: کاغذات نامزدگی کے پرانے فارم بحال کرنے کا حکم

lhrimage

لاہور: لاہورہائیکورٹ نے کاغذات نامزدگی کے پرانے فارم بحال کرنے کا فیصلہ دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن کو فارم میں تبدیلی کا اختیار حاصل ہے۔

 لاہور ہائیکورٹ نے کاغذات نامزدگی میں ترامیم کالعدم قرار دے دی۔ سماعت میں سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ وفاق کو قانون سازی کا اختیار حاصل ہے۔

تاہم عدالت نے کاغذات نامزدگی کا پرانا فارم بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔

loading...
loading...