لاہور میں موسلادھار بارش نے موسم خوشگوار بنادیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:لاہور میں  سیاسی درجہ حرارت ہائی لیکن موسم خوشگوارہے،بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی سے دن کی شروعات ہوئی پھر کالی گھٹاؤں اور موسلا دھا بارش نے موسم سہانا بنادیا۔

 صوبائی دارالحکومت لاہور میں صبح سے ہی سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہی جس کے بعد کالی گھٹائیں چھاگئیں اور موسلادھار بارش شروع ہوگئی۔

بھلوال، سیالکوٹ، ڈسکہ اور سرگودھا سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جس نے گرمی کا زور توڑ دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

loading...
loading...