لاہور: قومی اسمبلی کیلئے ن لیگ اور پی ٹی آئی میں کانٹے دار مقابلہ متوقع

saad

لاہور: لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقوں میں مسلم لیگ نون اور تحریک انصاف کے امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلے متوقع ہیں، خواجہ سعد رفیق کا عمران خان سے حلقہ این اے ایک سو اکتیس اور عبدالعلیم خان سے حلقہ این اے ایک سو انتیس میں مقابلہ متوقع ہے۔

مسلم لیگ نون کے صدر شہبازشریف این اے 124 میں تحریک انصاف کے ولید اقبال اور این اے 132 میں منشا سندھو کے مدمقابل ہوں گے، شہبازشریف لاہور کے جس حلقے سے کاغذات واپس لیں گے ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز تحریک انصاف کے امیدوار کے مقابلے میں میدان میں اتریں گے۔

نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے این اے 125 میں تحریک انصاف کی یاسمین راشد اور این اے 127 میں پی ٹی آئی کے جمشید اقبال کے مقابلے میں کاغذات جمع کرائے ہیں، ایاز صادق کا مقابلہ این اے 133 میں اعجاز چوہدری سے ہوگا۔

 خواجہ سعد رفیق جس حلقے سے کاغذات واپس لیں گے ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق تحریک انصاف کے امیدوار کا مقابلہ کریں گے، تحریک انصاف تمام امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرچکی ہے جبکہ مسلم لیگ نون نے ابھی ٹکٹوں کا فیصلہ نہیں کیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی ثمینہ گھرکی نے حلقہ این اے 132 میں تحریک انصاف کے منشا سندھو، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے مقابلے میں کاغذات جمع کرائے ہیں۔

loading...
loading...