لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں سر کے بل گرنے والے عماد وسیم کی حالت بہتر

فائل فوٹو

فائل فوٹو

دبئی:لاہورقلندرزکے خلاف میچ کےدوران سرکےبل گرنےوالےکراچی کنگزکےکپتان عماد وسیم  کی حالت بہترہے تاہم انہیں آبزرویشن میں رکھا جارہا ہے۔

قومی آل راؤنڈر اورکراچی کنگزکےکپتان عماد وسیم لاہورقلندرزکے خلاف میچ کے19ویں اوورمیں سہیل خان کا کیچ لیتے ہوئےسرکےبل گرگئےتھےجس کےبعد انہیں گراؤنڈ سے اسٹریچرپرلےجایا گیا۔

کراچی کنگز کےہیڈکوچ مکی آرتھرکےمطابق عماد وسیم کوسی ٹی اسکین کیلئےاسپتال لےجایا گیا تھا، بظاہروہ ٹھیک نظرآرہےہیں لیکن وہ 24گھنٹےآبزرویشن میں رہیں گے۔

کراچی کنگزکی مینجمنٹ پرامید ہےکہ عماد وسیم 15مارچ کوپشاورزلمی کے خلاف اہم میچ سےقبل مکمل طورپرفٹ ہوجائیں گے۔

loading...
loading...