لاہور: سپریم کورٹ کا اہم مقامات سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم

Supreme court lahore registry

لاہور: سپریم کورٹ آف پاکستان نے گورنر ہاؤس ، ایوان ِعدل،  آئی جی آفس سمیت  رائیونڈ، ماڈل ٹاؤن اور جاتی امراء سے تمام رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے صاف پانی کیس کی سماعت کے دوران حکم دیا کہ رات تک تمام رکاوٹیں ہٹائی جائیں۔

چیف جسٹس ثاقب  نثار نے استفسار کیا’ کیا مجھے دھمکیاں نہیں ملتیں’؟

انہوں نے کہا  وزیر اعلیٰ کے گھر پر نشانہ باز بٹھا دیں، انہیں ڈرا دھمکا کر گھر میں بند نہ کریں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دئے ‘ وزیر اعلیٰ کو کہنا چاہئیے کہ وہ کسی سے ڈرتے نہیں’۔

loading...
loading...