لاہور سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر بارش سے موسم خوشگوار

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:لاہور سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر چار روز سے جاری باران رحمت نے موسم خوشگوار بنا دیا ہے۔

 آسمان پر بادل اور زمین پر بارش کی بوندیں،زندہ دلوں کے شہر لاہور اور پنجاب کے دیگر مقامات پر کالی گھٹاؤں،ٹھنڈی ہواؤں اور بارش سے موسم آج بھی سہانا ہے۔

عوام خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں،موسم میں ٹھنڈک کا احساس شہریوں کے ویک اینڈ کا مزا دوبالا کر رہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بھی لاہور سمیت ملک کے مختلف مقامات پر مزید 2روز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

فیصل آباد، حافظ آباد، ساہیوال، دنیاپور، کمالیہ اور بہاولنگر سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بارش نے موسم خوشگوار تو بنادیا مگر نشیبی علاقے زیر آب آگئے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا بھی سامنا رہا۔

loading...
loading...