لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوارہوگیا، بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

لاہور میں صبح سویرے سے ہی آسمان پر بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے تھے، تیز ہواؤں کے بعد مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور کہیں کہیں بارش نے موسم انتہائی خوشگوار کر دیا، شہر میں جوہر ٹاون، کینٹ، سمن آباد، ٹاون شپ کے علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق،وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا۔

فیصل آباد اور اس کے گردونواح کو بھی صبح سے ہی کالے بادلوں نے پنی لپیٹ میں لے رکھا ہے،ٹھنڈی ہواوں کے ساتھ ابر کرم برسا تو ہر طرف موسم حسین اور سہانا ہوگیا۔

ادھر کراچی میں آج صبح درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج آج زیادہ سے زیادہ پارہ37 ڈگری تک جانے کا امکان ہے،جس سے گرمی کا احساس بڑھ رہا ہے۔

loading...
loading...