لاہور: رائیونڈ روڈ پر دھماکا، 7افراد جاں بحق

dhamaka
لاہور میں رائیونڈ روڈ پرسیکیورٹی پوسٹ کےقریب دھماکا ہوا ہے۔

آج نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ رائیونڈ روڈ پر ہونے والے دھماکے میں 7افراد شہید جبکہ 15افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق شہید ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار کی شناخت تنویر کے نام سے ہوئی ہے۔

زخمی ہونے والوں میں 8پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ جناح اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اوردھماکے کی نوعیت کا تعین کیاجا رہا ہے۔

loading...
loading...